سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات بروقت نہ ہوئے تو صدر مملکت کے انتخابات کا شیڈول بھی متاثر ہوگا،وفاق جمہوری عمل کے مزید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ، عدلیہ انتخابی معاملات سے متعلقہ کیسز میں چیف جسٹس کے بیان کو مد نظر رکھے ، ۔ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد میں ناکامی وفاق کیلئے نقصان دہ ہوگی ۔ انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی مدت ستمبر کے پہلے ہفتے میں پوری ہو رہی ہے ، اگر انتخابات بروقت نہ ہوئے تو صدر کے انتخابات کا شیڈول بھی متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف سینیٹ ہی منتخب نمائندوں کا ایوان ہے ، اس لحاظ سے ایوان بالآ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، سینیٹ کا اجلاس فوری طلب کیا جائے جو 25جولائی تک جاری رہے۔ سینیٹ اجلاس میں ملک میں عام انتخابات کے بروقت اور شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
ملک میں عام انتخابات کےانعقادکو یقینی بنانےکیلیےسینیٹ کااجلاس بلایاجائے:رضاربانی
Jun 02, 2018 | 16:03