اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں کرپشن انہو ںنے کی اب عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتے ہیں کرپٹ لیگ عوام کو بھڑکانے کیلئے منافقت کی سیاست کر رہی ہے اقتدار کے بھوکے عوام کے سچے ہمدرد ہوتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی لانچوں، گھڑی، پاپڑی ریڑھی، فالودے والے کے اکائونٹس نہ بھرے جاتے تو آج معیشت مستحکم ہوتی کرپشن کنگز کی وجہ سے قوم اور جمہوریت ہمیشہ خسارے میں رہے کرپشن کنگز نے مال کمایا قوم نے صرف نقصان اٹھایا کرپشن کنگز نے اپنے بچوں کا مستقبل سنوارا قوم کے بچوں کو تاریکی میں جھونک دیا حکومت پٹرولیم مصنوعات میں 60 ارب روپے کا ریلیف سبسڈی میں دے چکی ہے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میںپٹرولیم کی قیمتیں نسبتاً کم بڑھائی ہیں ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپٹ لیگ حقائق جانتے ہوئے بھی سیاست کر رہی ہے ملکی دولت لوٹنے والوں کا بیان اور اقدام ایک ہو چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فواد چودھری کے تحفظات ہیں تو انہیں پارٹی قیادت سے بات کرنی چاہئے پارٹی کے معاملات کو میڈیا پر نہیں لانا چاہئے تھا فواد چودھری کے بیان پر تبصرہ کرتے انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کے نکتہ نظر سے اتفاق نہیں کرتی جنہوں نے 22,22 سال کام کیا انہیںنظر انداز کر دیں پارٹی سے کوئی مشورہ دے تو وہ مداخلت نہیں ہوتی یہ سوچ چھوٹی اور تحریک انصاف کا مشن بہت بڑا ہے جن افراد کے نام فواد چودھری نے لئے ان کے پاس اتھارٹی نہیں تھی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا دوہرا معیار ہے بلاول بھٹو زرداری کی شہیدوں کے خون پر سیاست ہے چیک پوسٹ پر محسن داوڑ کے حملے کو مسترد کر دیا رائو انوار کو بہادر بچہ اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر پر اصرار ہے ۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدلیہ کی تضحیک میں مجھے کیوں نکالا کی مہم ذہنوں میں ابھی تازہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہراول دستہ رہی ہے اور رہے گی۔ مسلم لیگ (ن) اداروں اور قانون کا احترام اپنی منشاء اور سہولت کے مطابق کرتی ہے۔ فردوس عاشق نے کہا متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرمناک واقعہ ہے۔ عدلیہ کی تضحیک میں مجھے کیوں نکالا کی مہم ذہنوں میں ابھی تازہ ہے۔ (ن) لیگی کسے بے وقوف بنا رہے ہیں۔
قومی خزانہ لوٹنے والے پٹرولیم کی قیمتوں پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں: فردوس عاشق
Jun 02, 2019