شمالی وزیرستان‘ پاک فوج کی گاڑی پر بم حملہ‘ فائرنگ‘ اہلکار شہید

شمالی وزیرستان (نوائے وقت نیوز، صباح نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور دیسی ساختہ بم دھماکہ میں 26 سالہ سپاہی امل شاہ شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ماہ کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں 5 جوان شہید جبکہ 31 زخمی ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے سہولت کار گرفتار کیے گئے۔ سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد خار کمر میں 25 مئی کا واقعہ ہوا۔چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شمالی وزیرستان میں فوج پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے انھوں نے کہا ہے کہ آج پھر ایک جوان وطن پر قربان ہو گیا، اپنے بیان میںبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والا جوان کے اہل خانہ کے غم برابر کی شریک ہے۔ دھرتی پر جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ ہزاروں شہریوں اور فوجی جوانوں کی قربانیوں سے قائم امن دہشت گرد پھر چھیننا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے بلند رہیں گے۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ خرکم میں پیش آنے والے واقعے میں متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والے پختون قوم کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...