لاہور (نیوزرپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام’’ یومِ قیامِ پاکستان‘‘ 27 رمضان المبارک کی خصوصی تقریب آج 5:30بجے شام ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے ۔ پروگرام کے آخر میں تقریبات ماہ رمضان المبارک کے دوران ہونیوالے حسن قرأت اور حسن نعت کے انعامی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبا وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ تقریب کا اہتمام تحریکِ پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔
’’ یومِ قیامِ پاکستان‘‘ 27 رمضان المبارک کی خصوصی تقریب آج ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان میں منعقد ہونگی
Jun 02, 2019