ٹیکس ریونیو میں اضافہ کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا :ڈاکٹر فرید پراچہ

لاہور ( سپیشل رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین کی طرف سے بتائی گئی ٹیکس دہندگان کی تشویشناک تعداد فی الواقع چشم کشا ہے اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے وزیراعظم کو بھیجا جانے والا خط بھی ادھورا سچ ہے ۔ایف بی آر کی طرف سے قوم کو یہ نہیں بتایا گیا کہ اصل ٹیکس تو غریب عوام دے رہے ہیں ۔ 70فیصد بالواسطہ ٹیکس غریب عوام پر عائد ہیں ۔ پٹرول ، گیس ، بجلی ، کھاد ، موبائل فون وغیرہ پر ٹیکس عوام کی جیبوں سے نکالے جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکس وصول نہ ہونے کی ذمہ دار ایف بی آر ہی ہے ۔ ایف بی آر نے صوابدیدی اختیارات ، ٹوٹل آڈٹ وغیرہ کی شکل میں مک مکا کا ایک خود کار نظام بنارکھاہے ۔

ای پیپر دی نیشن