اپوزیشن گومگو کی کیفیت سے دو چار آل پارٹیز کانفرنس میں تاخیر کا خدشہ

اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن حکومت کو مزیدوقت دینے نہ دینے کے معاملے پر اپوزیشن گومگوکی کفیت سے دوچار ہوکررہ گئی،اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے ایجنڈا کے لیے حتمی تجاویز سامنے نہ آنے پر عید کے بعدبھی آل پارٹیز کانفرنس میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ یاد رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی ذمہ داری جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو دی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، اپوزیشن میں ہم خیال دینی جماعتیں، عوامی نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی پارٹی، نیشنل پارٹی اور اپوزیشن میں شامل دیگر جماعتیں شریک ہونگی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا محدود مشاورتی اجلاس بھی متوقع ہے جس میں اے پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن