ایزی پیسہ کا حیدری بیوریجز اور ناردرن بوٹلنگ کمپنی کے ساتھ ریٹیلر کمیشن کی تقسیم کا معاہدہ

لاہور(پ ر) ملک کے پہلے اور سب سے بڑے موبائل فنانشل سروسز فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے حیدری بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ناردرن بوٹلنگ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ایزی پیسہ کیش لیس ڈسٹربرسمنٹ سلوشنز کے ذریعے ریٹیلرز کے کمیشن کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ حیدری بیوریجز اور ناردرن بوٹلنگ، پیپسی کولا انٹرنیشنل کی سب سے بڑی فرنچائز ہیں جو پورے آزاد جموں کشمیر خطے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، وفاقی دارالحکومت اور جنوبی پنجاب میںآپریٹ کر رہے ہیں۔ایزی پیسہ ریٹیلر کمیشن ڈسٹربرسمنٹ سلوشن ایک آسان حل فراہم کرتا ہے جس میں نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ نقد رقوم کو ہینڈل کرنے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ریٹیلرز کو اب ایک لاکھ 30 ہزار ایزی پیسہ لوکیشنز سے اپنے کمیشن کے حصول میں آسانی ہوگی جو فوری طور پر ان کے اکائونٹس میں منتقل کیے جا سکیں گے ۔ مزید برآں انہیں کسی بھی مالیت میں کمیشن کو نکالنے اور فنڈز کی منتقلی کی بھی آسانی ہوگی۔اس پیشرفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے قائم مقام سی ای او اسلم حیات نے حیدری بیوریجز اور ناردرن بوٹلرز کوایزی پیسہ ریٹیلر کمیشن ڈسٹربرسمنٹ سلوشن کے معاہدے پر مسرت کا اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن