اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹر رحمان ملک نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کے شہداء کے ورثاء کی درخواست کو پبلک پیٹیشن میں تبدیل کر دیاہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کیس باضابطہ طور پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں اٹھایا جائیگا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ 12 جون کو سمجھوتہ ایکسپریس کے مختلف پہلو کو زیر بحث لائے گی۔ آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری پنجاب سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے میں لاپتہ افراد کی ورثا کیطرف سے ایف آئی آر درج کروائیں۔ ڈی پی او سرگودھا اور حافظ آباد سمجھوتا ایکسپریس کے لاپتہ افراد کے ایف آئی آر فوری درج کرے۔ وزارت داخلہ کیس کی مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی آر اور متعلقہ دستاویزات فوری ایف آئی اے کو منتقل کرے۔ ایف آئی اے نے پہلے بھی سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کے لواحقین کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں۔ بھارتی ہائی کورٹ میں کاروائی کے دوران اہم گواہان کی گواہی کو نظرانداز کیا گیا،سمجھوتہ ایکسپریس کیس سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کرنے کیلئے سیکرٹری جنرل انٹرپول کو خط لکھا جائے۔ حکومت پاکستان فوری طور پر روگٹری کمیشن تشکیل دے کہ وہ بھارت جاکر گواہوں کے بیانات لے۔روگٹری کمیشن بھارتی عدالتوں سے سمجھوتہ ایکسپریس کے متعلق سارے دستاویزات حاصل کرے۔
سمجھوتہ ایکسپریس کیس باضابطہ طور پر قائمہ کمیٹی داخلہ میں اٹھایا جائیگا
Jun 02, 2019