لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی!آپ اپنے نئے باس کو خوش کر کے عوام کوبے وقوف نہیں بنا سکتیں۔ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنا اللہء کا مزید کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو کیا پتہ آئین اور قانون کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں عدلیہ بحالی تحریک پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے، رات کے اندھیروں میں معزز جج صاحبان کے خلاف ریفرنس سلیکٹڈ حکومت کی بد نیتی لگتی ہے۔