امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل آج اسلام آباد پہنچیں گے

Jun 02, 2019

کابل(این این آئی )افغانستان میں دیرپا قیام امن، مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے کاوشیں تیزکردی گئیں، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی آج (اتوارکو) اسلام آباد آمد متوقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ میں پاک، امریکہ دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ کریں گے جبکہ امریکی وفد کی قیادت کی سربراہی زلمے خلیل زاد کرینگے۔اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

مزیدخبریں