لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف غزل گائیک استاد غلام علی اورعامرغلام علی نے گزشتہ روز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ سی او او اکبر ناصر خان اور سی اے او محمد کامران خان نے ادارے بارے بریفنگ دی۔ استاد غلام علی کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔استاد غلام علی خان کا کہنا تھا کہ لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کاسکیورٹی کو یقینی بنانے میں قلیدی کردار ہے۔ یہاں آکر محسوس ہورہا ہے جیسے کسی اور دنیا میں آگیا ہوں۔ایسا جدید منصوبہ مغربی ممالک میں بھی نہیں دیکھا۔تمام قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ استاد غلام علی نے مشہورغزل ’’چمکتے چاند کو ٹوٹا ہو ا تار بنا ڈالا‘‘ گا کرسنائی۔ استاد غلام علی نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میںبھی شرکت کی۔
غزل گائیک استاد غلام علی،عامرغلام علی کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ
Jun 02, 2019