کراچی (کامرس رپورٹر ) ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا9ڈالر مہنگا ہو کر1306ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹو ںمیں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا600روپے مہنگا ہو کر70600روپے اور دس گرام سونا514روپے مہنگا ہو کر60528روپے کا ہو گیا ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں22ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں زیر تبصرہ مدت کے دوران ایک تولہ سونا600روپے اور 10گرام سونا514روپے مہنگا ہو گیا ۔