چین اورامریکہ کے وزرائے دفاع میں ملاقات،فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

Jun 02, 2019

سنگاپور(آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیر دفاع ووئی فنگ ہی نے یہاں امریکہ کے قائم مقام وزیردفاع پیٹرک شناہن سے ملاقات کی،اور دونوں ممالک کے افواج کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات18ویں شنگرلیا مذاکرات کے افتتاح کے موقع پر ہوئی۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے ملاقات کے ماحول کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی قائم مقام وزیر دفاع سے چینی وزیر دفاع کی یہ پہلی ملاقات تھی، جس میں دونوں رہنمائوں نے چین امریکہ فوجی تعلقات،کورین جزائرکے مسئلے اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پربے تکلف اوردوستانہ انداز میں تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بعض امور پر اتفاق پایا گیا،فریقین نے چین امریکہ فوجی تعلقات برقرار رکھنے کوانتہائی اہم قرار دیا۔اور کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کواس اتفاق رائے پر عمل کرنا چاہیے جو دونوں ممالک کے درمیان طے پایا ہے۔قومی سلامتی کے تحفظ اور علاقائی سالمیتکے معاملے پرامریکہ چینی افواج کی اہلیت کو کبھی کم تر خیال نہ کرے۔فریقین نے کورین جزائر کو ایٹمی اسلحہ سے پاک کرنے اور خطے میں امن واستحکام کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں