برلن (اے پی پی) جرمن میڈیا کے مطابق برلن حکومت پہلی مرتبہ شام میں داعش کے ارکان کے بچوں کو جرمنی میں قبول کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کچھ عرصے سے شامی مہاجر کیمپوں میں موجود بچوں کو جرمنی لانے پر کام کر رہی ہے تاہم وزارت خارجہ کی جانب سے ان خبروں پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ ایک جرمن عدالت میں ایک مقدمہ بھی چل رہا ہے جس میں دو یتیم بچوں کو جرمنی میں آباد ان کے گرینڈ پیرنٹس کے پاس لانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔
جرمنی، شام میں جہادیوں کے بچوں کو قبول کرنے پر آمادہ
Jun 02, 2019