ثانیہ مرزا، حسن علی کی حمایت کیلئے میدان میں آگئیں

لاہور(نمائندہ سپورٹس )ثانیہ مرزا، حسن علی کی حمایت کیلئے میدان میں آگئیں، شعیب ملک کی اہلیہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر کے پیزا کو جنک فوڈ نہ ماننے کے بیان کی حمایت کردی۔ حسن علی نے کہا ہے کہ پیزا جنک فوڈ نہیں ہے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی لائن لگ گئی اور فاسٹ باولر کا دل کھول کر مذاق اڑا گیا۔ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ حسن ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ طویل اور سخت میچز کے بعد پیزا توانائی کیلئے بہترین ہے۔ تاہم پیزا بہت زیادہ پنیر والا نہ ہو۔ بیکری والے پیزا بہت اچھے ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن