لاہور(نمائندہ سپورٹس ) دیمتھ کرونارتنے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں بیٹ کیری کرنے والے سری لنکا کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے، انہوں نے انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بیٹ کیری کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، وہ 52 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے لیکن دوسرے اینڈ پر کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ریڈلی جیکبز نے 1999ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بیٹ کیری کر کے دنیا کے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
دیمتھ کرونارتنے ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں بیٹ کیری کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے
Jun 02, 2019