لاڑکانہ/موہن جو دڑو(نامہ نگاران) رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وائرس نے رکنے کا نام نہ لیا، مزید 15افراد میں تصدیق ہوگئی تعداد 742ہوگئی۔، رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز بھی تعلقہ اسپتال رتوڈیرو میں قائم ایچ آئی وی وائرس ٹیسٹ کیمپس میں چھ سو سے زائد افراد کی بلڈ اسکریننگ ٹیسٹ لی گئی، جن میں سے 15افراد، تین عورتوں، دو مرد اور دس بچے شامل ہیں، ان میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ ان کے علاج کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی ماہرین سے ملاقات کر کے پریس کانفرنس کرنے کے بعد نوابشاہ روانہ ہوگئیں جبکہ ماہرین کا میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے بات چیت سے گریز کرنا ہے۔ صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذر فضل پیچوہو نے بتایا کہ رتوڈیرو میں آئوٹ بریک ہوا ہے، جس پر محکمہ صحت سندھ ایک جامع تحقیقات کرانا چاہتا ہے، رپورٹیں ہیں کہ رتوڈیرو کے بیرونی علاقاجات میں یہ معاملہ ہے، اور پھر رتوڈیرو میں کیسے ایچ آئی وی پھیلی ہے، اس معاملے میں صحت کے عالمی ادارے نے تعاون کرکے بلڈ اسکریننگ کیلئے کٹس فراہم کرے کیوں کہ ان کی سخت ضرورت ہے۔