لاہور (خصوصی نامہ نگار )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ پرانی انارکلی کے علاقے سے بارشوں کے پانی کے اخراج کے لئے بنائی جانے والی ڈرین کا تعمیراتی کام10 دن کے اندر اندر مکمل کیا جائے تاکہ یہاں سڑکوں کی توسیع سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جا سکیں۔اورنج لائن میٹرو ٹرین روٹ کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی مرمت و بحالی‘ فٹ پاتھوں کی تعمیر‘ پارکنگ کے لئے جگہوں کی تیاری‘ روڈ ڈرینیج کی تعمیر اور دیگر متعلقہ کام 30جون تک ہر لحاظ سے مکمل کر لئے جائیں۔