سعودی عرب میں اندرون ملک پروازیں بحال، 11 ایئرپورٹس کھول دیئے گئے

ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب میں دو ماہ بعد 11ائیر پورٹس پر اندرون ملک پروازیں بحال کردی گئی ہیں اور فضائی سفر کے دوران کرونا سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جائیگا۔ابتدائی طور پر سو کے قریب پروازیں چلائی جائیں گی اور دوران سفر فیس ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔ایئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کہنے یا استقبال کرنے والوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فلائٹ سے قبل مسافروں کو خصوصی ہدایات نامے میں درج ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔جہازوں میں سماجی فاصلے کے اصول کے تحت ایک سیٹ خالی چھوڑی جائے گی تاکہ کرونا سے بچائو کو یقینی بنایا جا سکے۔ تمام مسافروں کیلئے ماسک اور دستانوں کا استعمال، ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا اور درجہ حرارت کا معائنہ کروانا لازمی ہوگا۔ محکمہ شہری ہوابازی نے داخلی پروازوں سے سفر کرنے والوں کے لیے حفاظتی تدابیر پر مشتمل گائیڈ بک بھی جاری کی ہے۔محکمہ شہری ہوا بازی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ فلائٹ سے زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے قبل ایئر پورٹ پر پہنچیں۔ دستانے اور ماسک دوران پرواز اور جہاز سے اترنے کے بعد بھی استعمال کیے جائیں۔ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ مسافر ہاتھوں کو مستقل طور پر سینی ٹائز کرسکیں۔سعودی عرب میں 21 مارچ سے اندرون ملک پروازوں پرکورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی گئی تھی جو اب کھولی دی گئیں۔قبل ازیں سعودی عرب میں جم، سینما گھر اور دوسری کاروباری سرگرمیاں بھی دوبارہ بحال کر دی گئیں جبکہ شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب میں 21جون کے بعد زندگی معمول کے مطابق مکمل بحال کردی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...