مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسلامی اوقاف کی طرف سے فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کی اجازت دینے کے بعد یہودی آبادکاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہوگیا ۔ گزشتہ شام یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصی میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔اس موقع پر اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ انہیں حراست میں لے لیا۔عینی شاہدین کے مطابق انتہا پسند یہودی مذہبی لیڈر یہودا گلیک کی قیادت میں 75 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کرتلمودی تعلیمات کی آڑ میں مذہبی رسومات ادا کیں۔
مقبوضہ بیت المقدس:فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پردھاوا
Jun 02, 2020