بلوچستان میں کرونا مریضوں کے علاج کیلئے پلازمہ تھراپی کا آغاز

کوئٹہ(آئی این پی ) کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرونا سے صحتیاب افراد کے پلازمہ سے شروع کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو نے بتایا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے غیر معمولی پیش رفت ہوگئی اور کرونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد کے پلازمہ کے ذریعے کوئٹہ میں بھی مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاج کے لیے ابتدائی طور پر دو مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا، دونوں مریضوں میں مثبت پیشرفت دیکھنے میں آرہی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے مزید بتایا کہ پلازمہ کے ذریعے علاج کے لیے طبی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ کے مقامی ڈاکٹرز کو بھی تربیت دے گی، جس کے بعد اس طریقہ علاج کو صوبے بھر میں وسعت دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...