اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیراں غائب اور ساہووال ریفرنس میں درخواست بریت پر فیصلہ پیر کوہونا تھا ،راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کرپشن کیس کے فیصلے کے لیے 25 جون کی تاریخ مقرر کر دی گئی ،راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 25 جون کو پرویز اشرف کی بریت درخواستوں پر فیصلہ سنائیں گے۔