اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان میں مصوری اور فائن آرٹ کے شعبے کا بڑا نام پروفیسر اینا مولکا احمد کو گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اینا مولکا احمد پاکستان کی وہ پہلی آرٹس ٹیچر ہیں جو اپنے طالب علموں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے کلاس روم سے باہر پینٹ کرنے کیلئے لے کر گئیں، یکم جون 1940 کو اینا مولکا نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی جو اب کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن بن کر کئی دہائیوں سے آرٹس کی شوقین طلبہ کا اہم تعلیمی مرکز ہے۔1994 کو دنیا سے رخصت ہونے والی اینا مولکا کو حکومتِ پاکستان نے مصوری کے شعبے میں خدمات کے اعتراف کے طور پر 1963 میں تمغہ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔2006 میں پاکستان کے دس بہترین مصوروں کی یاد میں جاری کیے گئے ٹکٹ میں اینا مولکا بھی کو بھی شامل کیا گیا تھا۔