کورونا لاک ڈاؤن،ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے، سردار تنویر الیاس

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب سرمایہ کاری و تجارت بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچارکھی ہے وزیراعظم عمران خان نے معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی معیشت کے استحکام تاجر برادری کی مشکلات دور کرنے اور کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے انتہائی مستحسن اقدامات اٹھائے ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے انہوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ا علانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شروع دن سے کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کے مطابق درست سمت میں اہم فیصلے کیے ہیں جن میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھاگیا ہے لیکن عوام کی طرف سے ان فیصلوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور نرمی کا غلط فائدہ اٹھایا گیا جس کا نتیجہ ہم اس وقت بھگت رہے ہیں اور کورونا مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ معیشت کا پہیہ جاری رکھنے کے لئے ضروری ہے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے متعلق جاری کی گئی ہدایات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں کرونا وائرس کے روک تھام مریضوں کے علاج معالجے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں اور ضروری سہولیات فراہم کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن