مری(نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف مظلوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ہونے والی ظلم وزیادتی کو کسی صور ت برداشت نہیں کی کرے گی ۔ان خیا لات کا اظہا ر پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی و پار لیمانی سیکرٹری صحت پنجاب عابدہ راجہ نے کشمیر ی بازار ڈنہ کے مقام پر خواتین پر فائرنگ اور سڑکوں پر گھسیٹنے کے ایک افسوسناک واقعہ کیخلاف متاثرہ خوا تین کے ہمراہ میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ۔ انہوں نے مری میں ان خواتین کے ساتھ اس واقع کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ ان کو سرعام سڑکوں گھسیٹنا انتہائی افسوسناک ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے بتایاکہ اے ایس پی مری ملزمان کو گرفتارکرنے کیلئے چھاپے ماررہے ہیں۔ عابدہ راجہ نے بتایاکہ اب بھی ملزمان کی طرف سے ان خواتین کوجانوں سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ااس موقع پر متاثرہ خاتون کلثوم بی بی نے زاروقطار روتے ہوئے معذور شوہر اور ملزمان کی جانب سے زمین اور گھر پر قبضہ اور دھمکیوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ چادر چا ردیواری کے تقدس کو پامال کیاگیا ہے۔ متاثرہ خواتین نے انصاف نہ ملنے پر جی پی اوچوک مری میں خودکشی کی دھمکی دی۔