راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ چونترہ کو عاقب نواز نے بتایا کہ مہوٹہ موہڑہ میں مدعی فرحان اور جمیل اختر کے ہمراہ موٹر سائیکل آرہے تھے کہ دومسلح لڑکوں نے ہمیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور 67 ہزار روپے کی نقدی ، تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کوسید عاطف نے بتایا کہ چکری روڈپر دو موٹر سائیکل سوار لڑکوں نے مجھ سے گن پوائنٹ پر ایک ہزار روپے کی نقدی ، ایک موبائل فون اور میرے اور بیوی کے شناختی کارڈ چھین لئے اور فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کو عطاء اللہ خان نے بتایا کہ جھنڈاچیچی میں میراموٹرسائیکل نمبر RIS-2846 چوری ہوگیاتھانہ نون کو سمیع اللہ نے بتایا کہ موٹر وے چوک میں کرولا کار میں سوار تین ڈاکو مجھ سے بیگ چھین کر فرار ہوگئے بیگ میں 8 لاکھ70 ہزار روپے مالیتی سونا ، چاندی اور دو موبائل فون تھے ۔
ڈاکو شہریوں سے ہزاروں روپے، سونا ، چاندی اورچھ موبائل فون چھین کرفرار
Jun 02, 2020