لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے تمام ممالک کو ہدایت کی ہے کہ ہر ملک کھلاڑیوں کی فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لیے آئی جے ایف کی جانب سے شرع کیے جانے والے ویڈیو پروگرام پر عملدر آمد کریں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے ویب سائٹ پر کھلاڑیوں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے انفرادی ویڈیو پروگرام شروع کیا ہے جس کو دنیا بھر سمیت پاکستان جوڈو فیڈریشن فالو کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے تمام یونٹس کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس ویڈیو پروگرام پر عملدراآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس نے ویڈیو پروگرام کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔
کھلاڑیوں کی فٹنس برقراررکھنے کیلئے ویڈیو پروگرامز پر عمل کیا جائے:مسعودخان
Jun 02, 2020