کرونا کیسز و اموات میں اضافہ قابل تشویش ہے، رحمان ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر رحمان ملک نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز و اموات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاک آرمی کے زیرنگرانی سمارٹ لاک ڈائون و محدود کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایس او پیز پرعمل کروانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں کورونا کیسز و اموات میں اضافہ قابل تشویش و پریشان کن ہے۔عید سے پہلے اور عید کے ایام میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے منفی نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت کے پاس اب سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے ۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا بہتر ہوگا کہ آرمی کے زیر نگرانی کرفیو نافذ کیا جائے تاکہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کیسے بھی ہو ہمیں کورونا سے خود کو اور قوم کو محفوظ رکھنا ہے اس کے لئے ہمیں کورونا کیخلاف اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرناہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...