باراک اوباما کی امریکا میں پرتشدد احتجاج کی شدید مذمت

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے پیر کے روز ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں تشدد کے استعمال کی مذمت کی تاہم اصلاحات کے خواہاں پرامن مظاہرین کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔اوباما نے آن لائن میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ مظاہرین کی اکثریت پر امن ہے لیکن ایک "مٹھی بھر" عناصر لوگوں اور اصلاحات کے لیے پرامن احتجاج کرنے والوں کے لیے خطرہ ہیں۔ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے قبل دو بار امریکا کے صدر رہنے والے ڈیموکریٹ رہ نما اوباما نے کہا کہ پرتشدد احتجاج بنیادی خدمات اور سرمایہ کاری کی کمی کا شکار شہروں کی مشکلات کو اور بھی بڑھا دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں بڑی مسائل سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کائلی مک کین نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 24 ریاستوں میں نیشنل گارڈ کے 17،000 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر انصاف اور دفاع اور چیف آف اسٹاف سے اس بحران پر بات چیت کرنے کے لیے ایک کمانڈ سنٹر بنانے کو کہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن