رو مانیہ کے وزیر اعظم ،چار وزراءکو ماسک کے بغیر پارٹی میں شرکت ،سگریٹ پینے پر 600 یورو کے جرمانے کی سزائیں

رومانیہ کے وزیر اعظم لوڈووچ اوربان کے لیے اپنے دفتر میں اپنی ہی سالگرہ کی چھوٹی سے پارٹی میں ماسک پہنے بغیر شرکت کرنا اور سگریٹ پینا شرمندگی اور سزا کا باعث بن گیا وزیر اعظم سمیت پارٹی میں شریک چار دیگر وزراءکو 600 یورو جرمانے کی سزائیں سنا دی گئی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی میں وزیر اعظم لوڈووچ اوربان اور چار وزراءوزیراعظم کی چھوٹی سی غیر رسمی برتھ ڈے پارٹی میں کچھ دیر کے لیے بس یہی پانچوں افراد شریک ہوئے تھے جن کو سزائیں سنائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رومانیہ میں بھی کئی یورپی ممالک کی طرح عوامی عمارات اور سرکاری دفاتر میں تمباکو نوشی منع ہے لیکن وزیر اعظم اوربان کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم اور وزراءسمیت کسی نے بھی کورونا وائرس سے بچاو  کے لیے حفاظتی ماسک نہیں پہنا ہوا تھاغلطی صرف ماسک نہ پہننے ہی کی نہیں تھی بلکہ وزیر اعظم اوربان کی اپنے دفتر میں ایک سگریٹ پینا بھی غلطی تھی ،مزید خرابی اس وقت پیداہوئی جب اس چھوٹی سی پارٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دی گئی اس پر شہریوں نے وزیر اعظم اور باقی چاروں وزراءپر تنقید کرتے ہوئے یہ پوچھنا شروع کر دیا، یہ وزیر اعظم کے دفتر میں ہو کیا رہا تھا جب بات پھیلی تو متعلقہ سرکاری محکمے کے حکام نے پانچوں سیاستدانوں کو جرمانے کر دیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...