امریکہ میں مظاہرے ،گوگل نےاینڈرائیڈ 11 کی لانچنگ ملتوی کردی

Jun 02, 2020 | 16:27

ویب ڈیسک

 گوگل نے امریکہ میں جاری مظاہروں اور بدامنی کی وجہ سے اگلے ہفتے ہونے والے اپنے جدید ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن اینڈرائیڈ 11 کی لانچنگ ملتوی کردی ہے۔گوگل نے اینڈروئیڈ ڈویلپرز کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم آپ کو اینڈرائیڈ 11 کے بارے میں مزید بتانے کے لئے پرجوش ہیں ، لیکن ابھی یہ مناسب  وقت نہیں ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق لانچنگ کی یہ تقریب بدھ کے روز ہونا تھی ۔ اس حولے سے ایک ٹویٹ میں بھی  کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی تاریخ کی وضاحت کیے بغیر "جلد ہی"  اینڈرائیڈ کے نئے ورژن کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان کرے گا۔ریاست ہائے متحدہ امریکہ  میں منیپولس کے ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر ہونے والا احتجاج  پورےملک میں پھیل گیا ہے ، جارج فلائیڈ  کو ایک سفید فام پولیس افسر نے گردن سے  گھٹنے کے نیچے  دبا کرہلاک  کردیا  تھا۔ 

مزیدخبریں