علی امین گنڈاپورکی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کی سخت مذمت

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر علی امین گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پاکستان بے گناہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ کشمیریوں کیخلاف جاری بھارتی مظالم اور غیرانسانی اقدامات کا فوری نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن