ڈینگی ہاٹ سپاٹس کلئیرنس تیز رفتاری سے یقینی بنائی جائے، ڈی سی چکوال

Jun 02, 2021

 چکوال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے سرکاری محکموں کی ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں کے  جائزہ کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی انتظامیہ سے کورونا کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بھی بریفنگ لی۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی اشعر اقبال بھی موجود تھے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں متعلقہ دائرہ کار کی کارکردگی کی تفصیلات واضح کیں۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو محکمہ صحت کی طرف سیویکٹر سرویلنس سسٹم کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے ضلع میں ڈینگی کنٹرول کیلئے جاری سرگرمیوں پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اس امرکی تاکید کی کہ ڈینگی سرویلنس کا عمدہ معیار کامیابی سے برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے فیلڈ افسران  کو ہدایت کی کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کے سو فیصد وزٹس کے ساتھ ساتھ ہاٹ سپاٹس کلئیرنس بھی تیز رفتاری سے یقینی بنائی جائے۔ 

مزیدخبریں