مری(نامہ نگار خصوصی )پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی طرف سے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کو کنٹرول روم انچارج نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جسکے مطابق ریسکیو 1122 مری کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ8247کالز موصول ہوئیں جن میں سے704ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں750 افراد کو ریسکیو کیا گیا،متاثرین میں سے 121 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی،622 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،105ٹریفک حادثات455 میڈیکل ایمرجنسی ، آگ لگنے کے13 واقعات،7 لڑائی جھگڑے کے،جبکہ124 دیگر ایمرجنسیز تھیں101 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مری کے مختلف ہسپتالوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کیا گیا۔