پنجاب میں کرونا کیسزمیں نمایاں کمی خوش آئندہے:محمود الرشید 

Jun 02, 2021

لاہور( سٹی رپورٹر) وزیر ہاؤ سنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون کی وجہ سے صوبہ پنجاب میں کرونا کیسزکی تعداد میں نمایاں حد تک کمی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے تاہم کرونا کے مکمل خاتمے تک عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔صوبے میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل شروع ہے اور شہریوں کی سہولت کے لئے ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ شہری ویکسی نیشن کرا کر خود کو اور دوسروں کو وباء  سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری کرونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔ ماسک کواپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ ماسک نہ پہننے والے دوسروں کیلئے بھی خطرے کا باعث  ہیں۔ کرونا  ایس او پیز پر عمل کرنا از حد ضروری ہے۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ عوام کی طرف سے کورونا ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں