قراقرم یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس ڈسپلنری اور پرووسٹ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

اسلام آباد(نا مہ نگار)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس ڈسپلنری کمیٹی اور پرووسٹ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس میں یونیورسٹی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی بھرپورالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی کے پرامن اور تعلیم دوست ماحول کو خراب کرنے کی گہری سازش قرار دیاگیا۔ قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت ہونے والے اس اہم اجلاس میں بتایاگیاکہ دو طلبا کے مابین ذاتی نوعیت کی لڑائی کو سوشل میڈیا میں غلط طورپر بیان کرکے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی اور یونیورسٹی سمیت خطے کے پراُمن ماحول کو سبوتاژکرنے کی گہری سازش کی گئی ۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مذکورہ طلبا کے ساتھ دینے والے دیگر طلبا کو بھی شناخت کرکے واقعے میں ملوث طلبا کے خالف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کا داخلہ بھی منسوخ کیاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن