اصغریبجلی گینگ کے  3 ارکان پکڑلیے : ظہور احمد

Jun 02, 2021

میلسی+جلہ جیم (نامہ نگار )تھانہ صدر میلسی پولیس کی کاروائی ٗ تفصیل  کے مطابق ایس ایچ او صدر میلسی ظہور احمد چھینہ اورانچارج چوکی جلہ جیم اے ایس آئی محمد ارشد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اصغر عرف اصغری بجلی گینگ کے 3ممبران اصغرعرف اصغری بجلی2 .اختر عرف اختری پسران نواز 3 مختیار عرف مکھا ولد صوبے خان اقوام قوم جھبیل سکناے موضع نیکوکارہ کو گرفتار کر کے 4مقدمات ٹریس کرتے ہوئے نقدی7لاکھ 12ہزار روپے برآمد کئے۔

مزیدخبریں