اسلام آباد (اے پی پی) آزاد کشمیر حکومت نے جماعت اول سے ہشتم تک کے تمام طلبا و طالبات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے انہیں اگلی جماعتوں میں تر قی دینے کی منظوری دے دی۔ منگل کو سیکرٹریٹ ایلمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وائرس کے تدارک اور تعلیمی ادارہ جات کی بندش کے پیش نظر جملہ تعلیمی ادارہ جات میں جماعت اول سے ہشتم تک کے سالانہ امتحانات کی تکمیل اور نتائج کی تدوین کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر ان کلاسز کے تمام طلبا و طالبات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے انہیں اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
آزاد کشمیر میں اول تا ہشتم کے طلبہ کو پروموٹ دینے کی منظوری
Jun 02, 2021