کراچی (نیوز رپورٹر) بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میںنئے داخلے 8 جون تک جاری رہیںگے،تمام شعبہ جات میںداخلوں کیخواہشمند سینکڑوں طلبا وطالبات کو داخلہ فارم جمع،جبکہ شعبہ دار القرآن کی تمام نشستوں میںداخلے مکمل ہوچکے ہیں،جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تعلیمی تمام شعبہ جات میں8جون تک داخلے جاری رہیںگے،اب تک درس نظامی بنین (بوائز سیکشن )440،بنات(گرلز سیکشن ) میں212، تخصصات 60، معہدالعربی میں110، شعبہ غیر ملکی70، بنوریہ اکیڈمی میں120نشستوں میںنئے داخلوں کی جانچ پڑتال مکمل اورانٹری ٹیسٹ جاری ہیں،تخصصات کے 8،9 ،10 جون کوتحریری ٹیسٹ ہوںگے ۔ گزشتہ روز کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے نئے داخلوں کا جائزہ لیااور اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مدارس دینیہ دینی علوم کی ترویج واشاعت میں مصروف ہیں،مدارس نے پروپیگنڈوں اور مفروضوں کا جواب ہر دور میں اپنی کارکردگی سے دیاہے،ہرسال نئے طلبہ میں اضافہ مدارس کا تعلیمی میدان میں خود کو منوانے کی دلیل ہے ۔انہوں نے اساتذہ سے زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ خلوص و لہلہت کے ساتھ اپنی محنت کو جاری رکھیں ،کیونکہ خلوص اور للہت ہی اہل مدارس کا ہتیار ہے جس کی وجہ سے ہمیشہ سے مدارس کیخلاف سازشیں ناکام رہی ہیں۔