بلاول کے دوستوں اوروزراء کوگھروں میں ویکسین لگائی جارہی ہے،خرم شیرزمان

کراچی(وقائع نگار)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ سندھ میں ویکسینیشن میں دہرا معیار اپنایا گیا ہے ،غریب عوام دھوپ میں لائن میں لگ کر ویکسین لگوارہے ہیں،بلاول کے دوست اور امراء کو گھروں پر ویکسین لگوائی جارہی ہے،سندھ میں کتے بچوں کو کاٹ رہے ہیں مگرحکومت سندھ کے پاس اس کی ویکسین ہی نہیں ہے وہ سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے،خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات کے تحت رواں سال کے اختتام تک سات کروڑ سے زائد عوام کو ویکسین لگوادی جائے گی ،سندھ میں ویکسینیشن میں دہرا معیار اپنایا گیا ہے غریب عوام دھوپ میں لائن میں لگ کر ویکسین لگوارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں کتے بچوں کو کاٹ رہے ہیں،مگر سندھ میں کتوں کے کاٹے کی ویکسین موجود نہیں ہے،چونتیس ارب روپے سوشل پروٹیکشن کے ذریعے عوام میں تقسیم کیے جانے تھے ،یہ پیسے سندھ میں کہاں گئے کسی کو نہیں معلوم، خرم شیر زمان نے کہاکہ زرداری اور بلاول نے سندھ کے لوگوں کو ٹھینگا دیا ہے،آج زراعت کے شعبے میں  بہتری ہوئی ہے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ جواب دے ہیں

ای پیپر دی نیشن