مکرمی! میں میونسپل کمیٹی فیروزوالا اور دیگر انتظامی حکام کی توجہ تھانہ فیروزوالا بازار میں آوارہ کتوں کی بھرمار کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ یہ آوارہ کتے آئے روز لوگوں کو کاٹنے ڈوڑتے ہیں اور ان کا نشانہ خاص طورپر بچے ہوتے ہیں۔ فیروزوالا بازار میں انٹر ہونے کے بعد خاص طورپر دوسرا گول چکر پر جہاں پر مقامی آبادی کوڑا کرکٹ پھینکتی ہے، اس کے اطراف میں کتے جمع رہتے ہیں جو رات کو گزرنے والے افراد کو کاٹنے دوڑتے ہیں۔ لہٰذا ان کے خلاف آپریشن کیا جائے۔(شمیم احمد۔ لاہور)