مکرمی! نارنگ منڈی کے گائوں سرائے کے گورنمنٹ پرائمری سکول فار بوائز میں بجلی کا کنکشن لگایا جائے۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے تین سال قبل بجلی کی سپلائی کیلئے ساڑھے چار لاکھ روپے کا ڈیمانڈ نوٹس بھی جمع کروایا جاچکا ہے اور مقامی ذمہ داران پتہ نہیں کیوں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود کبھی ٹرانسفارمر نہیں کبھی کھمبے نہیں اور اب کیبل کا مسئلہ بنا کر ٹرخایا جارہا ہے والدین اپنے بچوں کو گرمی کے باعث سکول نہیں بھجوا رہے جس سے تعلیم کا حرج ہورہا ہے۔ خدارا اپنا فرض سمجھتے ہوئے بچوں پر رحم کریں اور فوری طور پر بجلی کا کنکشن لگوانے کا حکم دیا جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔(ہیڈماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول سرائے، نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ، طالبہ، والدین)