حافظ آباد میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کا مطالبہ

Jun 02, 2021

مکرمی! ٹریفک پولیس کی توجہ ایک ہی نہایت اہم سنگین مسئلہ کی طرف متوجہ کروانا چاہتا ہوں کہ ٹریفک کا نظام اس طرح بند ہوچکا ہے چھوٹے اور بڑے بڑے شہروں میں موٹرسائیکلوں اور رکشائوں کی بھرمار ہے۔ ریل گاڑی کا گزر ہوتا ہے تو ریلوے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی بڑی بڑی لائنیں لگ جاتی ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے ٹریفک کی اس بھرمار میں پھنس کر رہ جاتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کا یہ فرض عین ہے کہ ان رکشہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کیلئے موثر قانون سازی کی جائے جس سے عوام کو اس مشکل سے چھٹکارا حاصل ہوسکے اور حکومت کو دعائیں دیں۔ اس میں ملک اور عوام کی بہتر ممکن ہے۔(تصور اقبال بھون‘ حافظ آباد) 

مزیدخبریں