غیرملکی قرضوں کی واپسی کیلئے ایمر جنسی نافذ کی جائے:ماہرین 

لاہور( کامرس رپورٹر)ملک میں جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں کسی نے غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے کوئی جامع پالیسی ترتیب نہیں دی بلکہ ایک دوسرے سے بڑھ کر قرض لے کر معیشت کا پہیہ چلانے پر توجہ مرکوز کی گئی ، غیر ملکی قرضے پرسود اژدھا کی صورت اختیار کر چکا ہے جو عوام کا خون نچوڑ کر جمع ہونے والے ٹیکسزپر مبنی وسائل کو نگل رہاہے،عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اورمطالبہ ہے کہ قرضوں کی واپسی کے لئے ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار معاشی او ر ٹیکسیشن کے امور کے ماہرین نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے '' ٹیکس اورعوام مذاکرہ'' میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر اکرام الحق،فیصل اقبال خواجہ،سجاد رضوی،افتخار شبیر،ملک ہارون ،عامر قدیر،طارق محمود میو،ارشد بشیر اوررائو صنوبر علی نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے تحت بجٹ پیش کرے کیونکہ کورونا لاک ڈائون ،کاروباری اوقات کا رمیں کمی نے ملکی معیشت کو پیچھے دھکیل دیا ہے،انکم ٹیکس کے سیکشن 113 اورمینیمم ٹیکس پر نظرثانی کی ضرورت ہے ،29 لاکھ ٹیکس گوشواروں کی تعداد پچاس لاکھ تک لے جانے کے لیے پلاننگ کمشن تعینات کرنا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن