پیپلزپارٹی اور ن لیگ خاندانوں کی ترقی پر یقین رکھتی ہے:اعجازاحمدچوہدری 

لاہور(نیوزرپورٹر)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ بلاول زرداری اور شہبازشریف ملکی شرح نمو میں اضافے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت ملک کی ترقی کی بجائے اپنے خاندانوں کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں،ڈھٹائی سے بے شرم پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حواری وفاقی حکومت پر بے بنیاد الزام تراشی کررہے ہیں، نوازشریف اور زرداری مافیا نے ملک کو لوٹ کر کھوکھلا کرنے کے سواکچھ نہیں کیا، انہوں نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہاہے اور ریکارڈ شیئرز کی خریدوفروخت ہو رہی ہے جو کہ حکومت کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،عالمی ادارے پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کی معترف ہو رہی ہے، پاکستان کا آنے والا دور ترقی کا دور ہوگا، اپوزیشن کو ملکی ترقی اور حکومتی کامیابیاں ہضم نہیں ہو پا رہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت درست سمت میں جا رہی ہے ملک ترقی کے راستے پہ گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک دن بہ دن ترقی کر رہا ہے، انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کا منفی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن