سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد، ڈائریکٹر ایف آئی اے اور پی ٹی اے نمائندہ طلب

Jun 02, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف درخواست میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور پی ٹی اے کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری آئی ٹی،ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پی ٹی اے کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز شہری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران موقف اختیار کیاگیاکہ مقدس ہستیوں کی توہین پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،گستاخانہ مہم میں ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی کاروائی کا حکم دیا جائے،مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی متعلقہ دفعہ شامل کی جائیں، عدالتی فیصلے کے تناظر میں مجرموں کے خلاف کاروائی کے لئے خصوصی ادارہ قائم کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں