عدالتی بیلف پر اسلحہ تان کرملزم کو بھائیوں نے ہتھکڑی سمیت چھڑوا لیا

راولپنڈی( جنرل رپورٹر) سینٹرل جیل اڈیالہ لے جاتے ہوئے ملزم کو بھائیوں نے عدالتی بیلف پر اسلحہ تان کر ہتھکڑی سمیت چھڑا کر فرار ہو گئے، واقعات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس کو طارق جاوید بیلف سول ناظر دفتر راولپنڈی نے بتایا کہ عدالت میں مسماۃ سدرہ بنام عامر عباس کا اجراء ڈگری زیر سماعت ہے جس میں عدالت نے عامر عباس کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے اس کو سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوانے کا حکم جاری کیا، جس پر عامر عباس کو جیل لے جا رہا تھا کہ اڈیالہ روڈ علی ٹائون کے قریب اچانک تین نامعلوم افراد آگئے جن میں ملزم کا بھائی بھی شامل تھا  جنہوں نے اسلحہ تان لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی اور ملزم عامر عباس کو ہتھکڑی سمیت چھڑا کر فرار ہو گئے، ایس ایچ او ملک اللہ یار نے بتایا کہ مقدمہ درج کرلیا ہے ملزموں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن