نشتر وارڈز میں بستروں پر کیڑے مکوڑوں کی بھرمار، مریض پریشان

Jun 02, 2021

ملتان (خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی۔شعبہ پیڈز سرجری کے وارڈ میں لگے بستروں پر لال بیگ اور دیگر کیڑوں کی بھرمار نے مریضوں کا جینا حرام کردیا۔کیڑوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شہریوں نے ہسپتال انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشتر ہسپتال کے شعبہ پیڈز سرجری میں 4 سالہ بچہ اذان زیر علاج ہے۔جہاں بچے کے چاچا نے وارڈ میں لگے بستر کے نیچے چلنے والے کیڑوں کی ویڈیو بنائی۔اور اسکو  سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردیا۔

مزیدخبریں