حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام کو پی ڈی ایم کے ساتھ آنا ہوگا :بلال فاروق،نثار چیمہ

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ ، ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور چیئرمین یونین کونسل بینکہ چیمہ چوہدری عنصر محمود سندھو نے   مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ  حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام کو پی ڈی ایم کے ساتھ آنا ہوگا، پیپلز پارٹی کی قیادت ٹریپ ہو چکی،پی ڈی ایم کے فیصلہ سے راہ فرار اختیار کر رہی اور لانگ مارچ اور استعفوں کی مخالفت کررہی ہے انہوں نے کہاکہ مزدور کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھا کر محنت کشوں کے حقوق کا زبردست استحصال کیا۔

ای پیپر دی نیشن