کراچی (وقائع نگار)کراچی کے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں کم عمر بچی سے ذیادتی کے ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کیا،25 مئی 2021 کو تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں گھر میں گھس کر دو ملزمان نے 14 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی،تیسرا ملزم اندر موجود دو ملزمان کی پہرہ داری کرتا رہا،متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 134/2021 درج کر کے فوری کارروائی کی گئی،گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے،گرفتار ملزمان میں ظہیر خان نیازی، نعمان سعید اور زین العابدین شامل ہیں،انتہائی پیشہ ورانہ انداز اور بہترین حکمت عملی سے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈی آئی جی ایسٹ نے SDPO ائیرپورٹ اور SHOائیرپورٹ کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازاگیا،کراچی پولیس چیف نے واقعے کے مرتکب ملزمان کی فوری گرفتاری پر ائیرپورٹ پولیس کو شاباش بھی دی۔